پاکستان میں چینی سرمایہ کاری، سی پیک منصوبہ تکمیل سے ملک مضبوط ہو گا: بہرام ڈی آواری

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری، سی پیک منصوبہ تکمیل سے ملک مضبوط ہو گا: بہرام ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر) معروف بزنس مین اور آواری گروپ کے چےئرمین بہرام ڈی آواری نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری اور سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے ملک مضبوط ہوگا کیونکہ چین کسی کو پاکستان توڑنے یا بلوچستان کو علیحدہ کرنے کی اجازت نہیں دے گاچین یہاں60ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کررہا ہے جس سے یہاں خوشحالی‘ ترقی اور روزگار آئے گا مقامی لوگ پاکستان میں ہی سرمایہ کاری کریں اس میں ان کی عزت بھی ہے اور سرمایہ کو بڑھانے کے مواقع بھی ہیں وہ گزشتہ روز آواری ایکسپریس کے چیف ایگزیکٹو خواجہ جلال الدین رومی کے ہمراہ آواری ایکسپریس کے افتتاح کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں معیاری ہوٹلز کے قیام سے نا صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ بلکہ روزگار کے نئے مواقع پیداہونگے۔آواری بوتیک کے آغاز کے بعد جلد آواری ایکسپریس بھی کام شروع کردے گا۔آواری بوتیک میں لگڑری کمروں میں معیاری کھانیکی فراہمی کے ساتھ ساتھ سروسز پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔پاکستان کی ہوٹل انڈسٹری میں آواری ہوٹلز کا ایک خاص مقام ہے۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے بڑے شہروں کے بعد اب ملتان ،فیصل آباد ،لاہورسیالکوٹ، بھوربن، اسلام آباد میں نئے ہوٹل قائم کئے جا رہے ہیں جہاں لوگوں کو مناسب ریٹس پر معیاری سروسز فراہم کی جائیں گی۔ملتان میں آواری بوتیک کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے بعد جلد آواری ایکسپریس بھی کام شروع کردے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آواری بوتیک کا معیار فورسٹار سے بھی زیادہ رکھا گیا ہے جبکہ آواری ایکسپریس فورسٹارہوٹل ہے جس میں 68کمرے بنائے گئے ہیں۔ملتان میں ان ہوٹلز کے قیام سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع جات پیدا ہونگے۔لوگوں کی سہولت کے لئے سپیشل ریٹس متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ درمیانہ طبقہ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکے۔بہرام ڈی آواری نے کہاکہ ہم معاشی طورپر مضبوط پاکستان کے خواہش مند ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی سرمایہ کاری ملک میں ہی کرتے ہیں۔سی پیک کے آغاز سے پاکستان کی قسمت بدل جائے گی اور معاشی سرگرمیاں تیزہوجائیں گی۔آواری ایکسپریس کے چیف ایگزیکٹو خواجہ جلال الدین رومی نے کہاکہ عرصہ سے ملتان میں اچھے ہوٹل کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔آواری بوتیک اور اس کے بعدآواری ایکسپریس سے ان ضروریات کو کافی حد تک پورا کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سے چارسالوں میں ملتان میں ترقی کا گراف بلند ہوا ہے اور ہوٹل انڈسٹری کے فروغ پانے سے روزگار کے نئے مواقع جات پیدا ہونگے۔آواری بوتیک اور آواری ایکسپریس میں جاب کے حوالے سے مقامی لوگوں کواہمیت دی جارہی ہے اورسٹاف کو لاہور کراچی سے ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔ہوٹلز کے معیار کو مزید بڑھائیں گے اور لوگوں کوبہترین سروسز فراہم کی جائیں گی۔پاکستان میں سی پی ک کے آغاز سے نئی انڈسٹری لگے گی۔اس حو الے سے ملتان کواس کی اہمیت کے حوالے شیئر بھی دیا جائے۔اس موقع پر جنرل منیجر ڈویلپمنٹ پیٹر فورستھ ،ڈائریکٹر کمپنی خواجہ حسام الدین رومی ،عبدالرحمان ٹوانہ،سہیل اعوان ‘نعمان رشید بھی موجود تھے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -