ڈرگ ریگولیٹری نظام کی مانیٹرنگ کو بہتر بنایا ، پولیو پر مکمل قابو پانے کیلئے پر عزم ہیں : وزیر اعظم

ڈرگ ریگولیٹری نظام کی مانیٹرنگ کو بہتر بنایا ، پولیو پر مکمل قابو پانے کیلئے ...

  

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غریب افرادکیلئے پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کا آغاز تاریخی اقدام ہے، قومی صحت وژن پروگرام ترتیب دیاگیاہے، پاکستان نے ڈرگ ریگولیٹری نظام میں نگرانی کے عمل کو بہتربنایاہے، پاکستان پولیوپرمکمل قابو پانے کیلئے پرعزم اور بھرپورانداز میں کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈی جی عالمی ادارہ صحت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی ، اس دوران وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صحت کی سہولیات کیلئے ڈبلیو ایچ او سے قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں،پاکستان نے ڈرگ ریگولیٹری نظام میں نگرانی کے عمل کو بہتربنایاہے، پاکستان پولیوپرمکمل قابو پانے کیلئے پرعزم اور بھرپورانداز میں کوشاں ہے۔ اس دوران ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔

وزیر اعظم

مزید :

کراچی صفحہ اول -