ڈیر ہ میں دیرینہ دشمنی میں ایک شخص قتل،بھائی زخمی

ڈیر ہ میں دیرینہ دشمنی میں ایک شخص قتل،بھائی زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) مقیم شاہ میں قتل مقاتلے کی دشمنی کا شاخسانہ ‘ چار مسلح افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو زخمی کر دیا‘صدر پولیس نے قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وانڈا بڈھ کے رہائشی اسلم ولد عبدالرزاق قوم کنیرا اور اس کا بھائی محمد الطاف مقیم شاہ سے گزر رہے تھے کہ ان کے مخالفین اسلم ولد عثمان ‘ خان زمان ‘ پنل خان پسران عبدالرحمن ‘ یوسف ولد مشتاق قوم کنیرا سکنائے بڈھ نے کلاشنکوف سے ان پر فائرنگ کر دی جس سے محمد الطاف موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی اسلم زخمی ہو گیا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے‘صدر پولیس نے زخمی اسلم کی رپورٹ پر چاروں ملزمان کیخلاف قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -