تورڈھیر ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،کئی رنگے ہاتھوں گرفتار

تورڈھیر ،بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،کئی رنگے ہاتھوں گرفتار

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)علاقہ نظام پور کے گاؤں تارخیل میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی، کئی افرادکو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈاسب ڈویژن جہانگیرہ سیدعباس علی شاہ نے پیسکو چیف کی ہدایت پر ایکئین نوشہرہ کی نگرانی میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نظام پورکے مختلف علاقوں میں دیگرسٹاف کے ہمراہ چھاپے مارے اس دوران گاؤں تارخیل میں کئی افراد کو بجلی چوری کے الزام میں دھر لیا گیا جنکے خلاف تھانہ نظام پورمیں مقدمات درج کرالئے گئے ایس ڈی اوسید عباس علی شاہ نے میڈیاکے نمائندوں کو بتایا ہے کہ بجلی چوری ایک بڑاقومی جرم ہے جسکے مرتکب افراد کسی بھی رورعایت کے مستحق نہیں ہوتے انکا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک بجلی چوری ختم نہیں ہوجاتی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ممکن نہیں ہوگا کسی علاقہ میں چند بجلی چوروں کے ہاتھوں وہاں کے تمام بے گناہ صارفین بھی لوڈشیڈنگ کی زدمیں آکر خامخواہ پریشان ہوتے ہیں اسلئے بے گناہ عام صارفین کو درخواست ہے کہ جہاں بھی بجلی چوروں کے متعلق کسی کو معلومات ہو تو مہربانی کرکے خفیہ اطلاع دیکر انہیں ہمارے نوٹس میں لایا جائے اطلاع دہندگان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -