ضلع ناظم پشاور کی نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت

ضلع ناظم پشاور کی نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ پر کام تیز کرنے کی ہدایت

  

پشاور( کرائمزرپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے نے نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے ‘ فوکل پرسن و ڈسٹرکٹ ممبر مبشر منظور کو روزانہ کی کام کی نگرانی کی ہدایات جاری ‘ نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کیلئے پشاور کا پہچان ثابت ہوگا ‘ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع نا ظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈسٹرکٹ ممبر و نمکمنڈی فوڈسٹریٹ کیلئے مقرر کئے گئے فوکل پرسن مبشر منظور نے رپور ٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کے لئے مسماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ اگلے مہینے کے آخر میں کام مکمل کرلیاجائیگا ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے تعمیراتی کام میں مزید تیزی لانے اور فوکل پرسن کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی نگرانی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کام کے دوران عوام کی تکالیف کا خاص خیال رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ تعمیراتی کام کے دوران قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو کوئی تکلیف نہ دی جائے انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کا منصوبہ تاریخی منصوبہ ثابت ہوگا اور نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ باہر سے آئے ہوئے لوگوں کیلئے پشاور کی پہچان ثابت ہوگا انہوں نے بہترین کارکردگی پر فوکل پرسن مبشر منظور ‘ ممبران تقدیر علی ‘سعید الرحمان صافی اور تاجروں کا شکریہ اداکیا ۔ واضح رہے کہ ضلعی حکومت نے نمکمنڈی کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے اور عوام کو روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگرسہولیات کی فراہمی کیلئے نمکمنڈ ی میں عرصہ دراز سے پڑی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی پراپرٹی کو کارآمد بنانے کیلئے بین الاقوامی طرز کا فوڈ سٹریٹ بنا نے کا فیصلہ کیا تھا اور ضلع ناظم کی ذاتی کوششوں کی بدولت نمکمنڈی فوڈ سٹریٹ کی تعمیر کے لئے پی سی ون کی تیاری اور مسمار ی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تعمیراتی کام جاری ہے منصوبے پر پانچ کروڑ روپے کی لاگت آئیگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -