پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی : محب اللہ خان

پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی : محب اللہ خان

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک ،امداد باہمی وفشریز محب اللہ خان اورپی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آنے والے انتخابات میں نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اوردیگر پارٹیاں انتخابات جیت جانے کا خواب دیکھنا چھوڑدیں کیونکہ عوام نے انہیں مسترد کردیاہے اور وہ صرف عمران خان کو اپنا مسیحا اورلیڈر مانتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے آج سوات کے علاقے ڈھیرے کبل میں پی ٹی آئی کے ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔ جلسے میں پی ٹی آئی ضلع سوات کے سینئر نائب صدر سعید خا ن ،عزیز الرحمان، ملک عبدالکبیر خان، ظفر خان ،بخت شیرعلی اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جلسے میں حاجی شاہ زمان خان، شیر زمان خان، عبدالرازق ،شیر رحمان ،عزیز اللہ ،عزیز محمد، لیاقت علی، تاج محمد خان، میرزمان خان، حاجی اکبر ،علی شیر اورعثمان علی نے اپنے عزیز واقاریب کے ہمراہ مستعفی ہوکرپی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کی بھلائی اور صوبے کی مجموعی اورپائیدار ترقی کے لئے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں اورتمام اداروں کو عوام کی خدمت کاتابع بنانے کے لئے ہرشعبہ زندگی میں مثبت اصلاحات لائی گئی ہیں جس کے دورس نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے انتخابات میں ہم واضح اکثریت حاصل کریں گے۔جلسے سے مراد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس ملک میں چوروں اورلیٹروں کا پیچا کرے گی اوران سے عوام کو نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت نے نااہل کیاتاہم وہ اب اداروں میں ٹکراؤ پیدا کرنے پر اتر آئیں ہیں جس میں وہ کھبی کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -