مزدور کسان پارٹی کے بانی افضل خان بنگش کی برسی 29 اکتوبر کو ہوگی

مزدور کسان پارٹی کے بانی افضل خان بنگش کی برسی 29 اکتوبر کو ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیر گڑھ ( نمائندہ پاکستان)افضل بنگش کی برسی کی تقریب 29اکتوبر کو سالار امجد کی رہائش گاہ ھشنغرضلع چارسدہ میں منعقد ہوگی۔مزدور کسان پارٹی افضل بنگش گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم نے کہا ہے کہ افضل بنگش( مرحوم) ایک عظیم رہنما تھے۔انہوں نے مزدور اور غریب طبقات کیلئے جدوجہد کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔ان خیالات کا اظہار مزدور کسان پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ افضل بنگش کے برسی میں پورے صوبے سے عوام بھر پور شرکت کرینگے۔اور مزدور کسان پارٹی کے قائدین برسی کے عظیم اجتماع سے خطاب کرینگے۔مزدور کسان پارٹی نے افضل بنگش کے برسی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے بھر پور تیاری کی ہے۔