رستم ،نواں کلی کے عوام پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج

رستم ،نواں کلی کے عوام پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج

  

رستم(نمائندہ پاکستان) رستم کے نواحی علاقہ نواں کلی کے عوام پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج ، رستم مردان روڈ پر ٹائر ز جلا کر ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ، جرگہ مشران اور انتظامیہ نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔ واقعات کے مطابق گزشتہ شام رستم مین چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شیر افسر کو قتل کردیا گیا تھا جس کا رپورٹ ہ نامعلوم ملزمان پر درج کیا گیا تھاجس پر آج ورثاء نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ورثاء اور نواں کلی کے عوام نے تقریبأ 2گھنٹے رستم مردان روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔ مظاہرین نے رستم پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے روڈ بند ہونے کی وجہ گاڈیوں کی لمی قطاریں لگی ہوئی تھی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا دو گھنٹے بعد جرگہ مشران اور انتظامیہ نے ورثاء کو ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی جس پرمظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا ۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -