ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے وزیر اعلٰی سے بات چیت کی جائیگی : قلندر لودھی

ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے وزیر اعلٰی سے بات چیت کی جائیگی : قلندر لودھی

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خوراک حاجی قلندر لودھی کی زیر صدرات ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خوراک،ڈائریکٹر خوراک و دیگر سٹاف سمیت محکمہ ہائے قانون و خزانہ کے اہلکاروں نے شرکت کی۔قلندر لودھی نے کہا کہ عوام کے لئے اچھے اور معیاری گندم خریدیں گے۔انہوں نے کہاکہ سوات و دیگر علاقوں میں گندم کی پہنچ کو آسان بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ سہولت کو بہتر کیا جائے گا جس کے لئے سمری تیار کی گئی ہے۔اس موقع پر محکمہ خوراک میں کنٹریکٹ پر بھرتی اہلکاروں کی مستقلی پر بھی بات ہوئی۔وزیر خوراک نے کہاکہ اہلکاروں کی مستقلی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ گندم کو پنجاب کے ریٹس کے مطابق خریدا جائے گا اور کہاکہ محکمانہ ریٹ پر فلور ملز کو فروخت کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نیا پاکستان بنانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔حاجی قلندر لودھی نے کہاکہ عوام کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں اور انشا ء اللہ عوام کے مسائل کو ختم کرکے ہی دم لینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -