بٹ خیلہ ،سول ڈیفنس تنظیم کی سرگرمیاں ماند پڑگئیں

بٹ خیلہ ،سول ڈیفنس تنظیم کی سرگرمیاں ماند پڑگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ) ضلع ملاکنڈ میں قدرتی آفات اور حادثات میں بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنیوالی تنظیم سول ڈیفنس مفلوج ہو گئی ہے جبکہ سرکاری سرپرستی نہ ہو نے کی وجہ سے شہری دفاع کے سینکڑوں رضا کار سخت مایوسی کا شکار ہیں ڈپٹی کمشنر جوکہ سول ڈیفنس کا ڈسٹرکٹ کنٹرولر بھی ہوتا ہے کی جانب سے دس ماہ سے عہدیداروں کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے ملاکنڈ میں انتہائی اہمیت کی حامل اس تنظیم کا وجودعملا ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے خدانخواستہ کسی بڑی قدرتی آفت یا حادثے کی صورت میں متاثرہ شہری بحالی امدادی کاموں سے محروم رہ جائیں گے جس سے وسیع پیمانے پر جانی ومالی نقصان کا خطرہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب عوم میں بھی اس سلسلے میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ملاکنڈ کے مختلف سماجی وسیاسی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس خیبر پختونخوا وحید الحق اور ڈی سی و ڈسٹرکٹ کنٹرولر سلیمان خان لودھی سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر شہری دفاع کی تنظیم کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ رضاکار بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔