کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد مسائل سے آگاہی ہے ،ڈی پی او ڈیرہ

کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد مسائل سے آگاہی ہے ،ڈی پی او ڈیرہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ عبدالصبور خان نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے وہ مسائل جو مجھ تک نہیں پہنچ رہے تھے براہ راست مجھ تک پہنیں میں چاہتا ہوں کہ تحصیل پہاڑ پور میں عوام کو جو مسائل درپیش ہیں وہ مجھ تک پیش کریں کھلی کچہری کے ذریعے عوام کے مسائل کو حل کریں گے پہاڑ پور جرائم کی شرح کم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پہاڑ پور میں کھلی کچہری سے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم پہاڑ پور ‘ ایس پی محمد اشفاق اور ڈی ایس پی پہاڑ پور کے علاوہ تاجران ‘ معززین علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی لوگوں میں کھلی کچہری میں اپنے مسائل کھل کر بیان کئے ڈی پی او ڈیرہ نے عوام کے مسائل پر فوری عمل درآمد کیا انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزا جزاء کا عمل جاری ہے کسی بھی اہلکار کیخلاف شکایت ہوئی تو کاروائی کی جائیگی پولیس عوام کے شانہ بشانہ ہو کر علاقے میں پائیدار امن قائم کریگی اس موقع پر تحصیل ناظم پہاڑ پور نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈی پی او ڈیرہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کو شلیڈ پیش کی۔

Bac

مزید :

پشاورصفحہ آخر -