قبائلی علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبہ قائم کیا جائے ،مفتی عبدالشکور

قبائلی علاقوں پر مشتمل علیحدہ صوبہ قائم کیا جائے ،مفتی عبدالشکور

  

پشاور( کرائمز رپورٹر) جے یو آئی فاٹا کے رہنماء مفتی عبدالشکور نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اکتوبر کو طہماش سٹیڈیم پشاور میں کنونشن کا انعقاد ہوگا ہمارا پروگرام گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا تھا لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی سیاسی جماعتوں نے کل اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا شاہ جی گل نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد یقین دہانی پر دھرنا ختم کرایا 2 سال سے آرمی چیف سے مطالبہ کررہے ہیں فاٹا میں اصلاحات لائے جائے ایف سی آر کو ختم کرکے علیحدہ صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے فاٹا کے 15 پارلیمنٹرین ہمارے ساتھ ہیں انضمام فاٹا کے عوام کیلئے نقصان دہ ہے 14 اکتوبر کو زبردست مظاہرہ کیا جائے گا پشاور کو بھی جام کرسکتے ہیں جی ٹی روڈ پر صوبائی اسمبلی تک ریلی نکالیں گے قیادت مولانا فضل الرحمان کرینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -