کوہاٹ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا انفروسمنٹ آفیسر سمیت بازاروں کا دورہ

کوہاٹ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا انفروسمنٹ آفیسر سمیت بازاروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ( بیورورپورٹ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا انفروسمنٹ آفیسر سمیت بازاروں کا دورہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے کی دکان سیل‘ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کئی تھڑوں کو مسمار کر دیا تفصیلات کے مطابق مسلسل عوامی شکایات پر گزشتہ روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی نے بی بی پاکدامن میں مضر صحت دودھ فروش اختر گل اور گلو کی دکان کو سیل کر دیا جس کے بعد بازار کے دورے کے موقع پر انہوں نے متعدد دکانوں کے تھڑے مسمار کروائے اور دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیے اس موقع پر ٹی ایم اے کوھاٹ کے انفروسمنٹ آفیسر محمد وقاص اور ٹی ایم اے سٹاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ بازار میں بنائے گئے فٹ پاتھ عوام کے پیدل چلنے کے لیے ہیں اس پر رکھا گیا سامان غیر قانونی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے تاجروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تاجر بھائی رضاکارانہ طور پر فٹ پاتھ پر دکان سجانے سے باز رہیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔