علاقے کے عوام کی خدمت کو ترجیح حاصل ہے ،مفتی شہزاد

علاقے کے عوام کی خدمت کو ترجیح حاصل ہے ،مفتی شہزاد

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) یونین کونسل ترناب کے امیر اور ضلعی ممبر مفتی شہزاد نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کی خدمت ترجیح ہے ۔ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے اور ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے کو شاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ترناب کے غریب اور بیواؤں میں سلائی مشین کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری یوسی ترناب حسین اللہ ، پریس سیکرٹری ولایت خان کے علاوہ سالاران امیر محمد ، گوہر اور عمائدین علاقہ بھی موجو تھے ۔ مفتی شہزا د نے کہا کہ علاقے کے غریب عوام کی خدمت فرض اولین سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنی ذاتی فنڈ سے بیواؤں میں سلائی مشین تقسیم کئے اور معذورافراد میں وہیل چےئر بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ۔ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ فنڈ عوام پر جس مد میں بھی ہو خرچ کئے جائینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -