بحرمند خان کا قائمقام جنرل سیکرٹری پی پی کا نوٹیفیکیشن جاری

بحرمند خان کا قائمقام جنرل سیکرٹری پی پی کا نوٹیفیکیشن جاری

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل شبقدر نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک بخرہ مند خان کو قائمقام جنر ل سیکرٹری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، باقاعدہ اور مستقل جنرل سیکرٹری شپ کی عہدی کی منظوری عوامی نیشنل پارٹی کی کابینہ دے گی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صدر شبقدر میاں معراج الدین کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک بخرہ مند کو پارٹی کا قائمقام جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہیں، جسکا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہیں، تحصیل صدر شبقدر میاں معراج الدین نے کہا کہ ملک بخرمند عوامی نیشنل پارٹی کا سرمایہ ہے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے لئے کام کیا ہے،انھوں نے کہا کہ مستقل جنرل سیکرٹری کیلئے پارٹی تنظیم سے رائے لی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -