گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج صوابی کے طلباء کا مظاہرہ
صوابی ( بیورورپورٹ ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ صوابی گورنمنٹ ڈگری کالج زیدہ کے طلباء اساتذہ کی جانب سے پڑھائی نہ ہونے کی وجہ سے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گوہاٹی کے مقام پر مردان صوابی جبکہ کھنڈہ موڑ کے مقام پر جہانگیرہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا ،طلباء کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے کالج کے اساتذہ کلاسز اٹینڈ نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا تعلیمی مستقبل تباہ ہورہا ہے ،سرکاری کالجز کی مجوزہ نجکاری کی حکومتی فیصلے کے سبب اساتذہ کلاسز نہیں لے رہے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان کا جائز مسائل حل کریں تاکہ ان کا تعلیمی مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائیں ،بعدازاں طلباء نے احتجاج ختم کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔