قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا ،اے سی جہانگیرہ

قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا ،اے سی جہانگیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی،ناپ تول میں کمی اورمضرصحت اشیاء کی فروخت برداشت نہیں کی جائیگی، قانون شکنی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹاجائیگا، عوام کی صحت سے کھیلنے اورانکی جیبوں پرناجائزمنافع خوری کی شکل میں ڈاکے ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،بازاروں پر چھاپے تسلسل کیساتھ جاری رہیں گے۔ان خیالات کااظہار اے سی جہانگیرہ اقبال خان نے جہانگیرہ، اکوڑہ خٹک ،شیدو،خیرآباد اورنظام پورعلاقوں کے بازاروں پر چھاپوں کے بعدمیڈیانمائندوں سے بات چیت میں کیا ہے انکاکہنا تھا کہ عوام کے بہترمفاد میں بازاروں پرروٹین کیساتھ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھاہواہے جسکے تحت گزشتہ روزمقامی پولیس اور اے سی آفس ریڈر خالدچوہدری کے ہمراہ مذکورہ علاقوں کے بازاروں میں چھاپوں کے دوران کئی دکانداروں کو گراں فروشی اورکم وزن کی روٹیاں بیچنے والے نان بھائیوں کوایک لاکھ ایک ہزار روپے موقع پرنقدجرمانہ کیا اے سی اقبال خان کامزید کہنا تھا کہ بازاروں میں چیک اینڈبیلنس رکھنا ایڈمنسٹریشن کی اولین ذمہ داری ہے کسی بھی تاجر کو عوام کو لوٹنے نہیں دیاجائیگا اس موقع پر انہوں نے میڈیاکے ذریعے عوام کویہ باوردلایا ہے کہ کہ کسی بھی دکاندار کے خلاف ناجائزمنافع خوری ، وزن میں کمی یا غیرمضرصحت اشیاء فروخت کرنے کی شکایت ہو تو بلاواسطہ میرے دفتر آکر شکایت کرالیں میرے دفتر کے دروازے سب کیلئے کھلے رہیں گے۔