بونیر ،جوڑ بازار میں کئی دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے

بونیر ،جوڑ بازار میں کئی دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے

  

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)جوڑ بازار میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں کئی دکانوں کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 40ہزار روپیہ نقدی لے اُڑے۔ جوڑ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ۔ موصولہ اطلاعات کیمطابق پیر اور منگل کے درمیانی شب جوڑ بازار میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں سوات روڈ پر واقع 6مختلف دکانوں کے تالے تھوڑ کر نقدی لے اُڑے۔جن میں چاروں نے فضل وہاب کریانہ سٹور سے 70ہزار ،رحیم زادہ جیولرز سے 55ہزار عبداللہ جنرل سٹور سے 5ہزار ،گل زید جنرل سٹور سے 7ہزار اور مختیار کریانہ سٹور سے 3ہزار روپیہ نقدہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔دکانداروں نے متفقہ طور پر جوڑ پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی۔اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ جوڑ صراط خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مال وجان کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔یہ واقعہ قابل مذمت ہے۔انشاء اللہ اس میں شامل لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔یہاں پر قانون ہر کسی کیلئے برابر ہے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔عوام کی مال وجان سے کھیلنے والوں کا احتساب ضرور کریں گے۔عوام مطمئین رہئیے۔انشاء اللہ ان چوروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے اس واقع کی تفتیش شروع کی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ بازار میں اس طرف پر قائم دکاندار حضرات چوکیدار نہیں رکھتے ہیں۔جب بازار میں چوکیدار ہو تو اس طرح کی واقعات رونما نہیں ہوتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -