ڈیرہ ،لڑائی کے دوران بھائی زخمی ہونے پر دوسرا بھائی جاں بحق

ڈیرہ ،لڑائی کے دوران بھائی زخمی ہونے پر دوسرا بھائی جاں بحق

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) بائی پاس پشین ہوٹل پر جرگہ ملتوی ہونے کے بعد ہونے والی لڑائی کے دوران بھائی کو زخمی ہوتا دیکھ کر 65سالہ بھائی رنجیدہ ہوکر گر کر بہوش ہونے کے بعد جاں بحق ہو گیا‘ ٹاؤن پولیس نے زخمی بھائی کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں بیٹنی آباد کے رہائشی اشرف ولد شیر گل نے 322-324-148-149ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ بائی پاس پشین ہوٹل پر ہمارا گنڈیر ولد گلاب ‘ موسیٰ ولد گنڈیر اقوام سلیمان خیل سکنہ منیز آباد ‘زاز گل ولد نامعلوم سکنہ پشہ پل سے میرے بیٹے محمد گل پر چوری کے الزام کے سلسلے میں جرگہ رکھا گیا تھا جس میں میرا بھائی 65سالہ حاجی محمد عاشق بھی موجود تھا اچانک جرگہ ملتوی ہو گیا جس کے بعد تینوں ملزمان نے مجھے ڈنڈوں ‘بوتلوں اور اینٹوں سے مار کر زخمی کر دیا یہ حالات دیکھ کر میرا بھائی حاجی عاشق رنجیدہ ہو کر گرا اور بے ہوش ہوا جس کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ اس نے دم توڑ دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -