بخشالی میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،درجنوں کیخلاف مقدمات درج
بخشالی(نمائندہ پاکستان)پیسکو بخشالی سب ڈویڑن کے ایس ڈی او کے بخشالی کے مختلف علاقوں میں کنڈہ مافیا کے خلاف چھاپے۔درجنوں کنڈہ مافیا کے مجرمان کے خلاف ایف آئی آئی آر درج۔کاروائی کے دوران متعدد نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں لاکھوں روپوں کی ریکوری تفصلات کے مطابق پسکو ایکسین مردان ڈویڑن کے ایکسین ریاض خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او بخشالی سب ڈویڑن پیسکو قاضی ہاشم خان نے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے بخشالی کے مضافات میں کنڈہ مافیا کے درجنوں مجرموں کے خلاف ایف آئی آر درج کئے ہیں اس موقع پر ایس ڈی او کے ہمراہ محکمہ کے دیگر اہلکار اور پولیس نفری بھی موجود تھی جبکہ کاروائی کے دوران علاقہ میں لائن پرموجود تمام کنڈوے اکھاڑ کر ہٹائے گئے جبکہ متعدد ناہندہ گان سے لاکھوں روپوں کی ریکوری بھی کی گئی اس موقع پر ایس ڈی او بخشالی سب ڈویڑن ہاشم خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ پیسکو اہلکار کنڈہ کلچر اور ناہندہ گان کے خلاف مہم کے طور پر کاروئی کر رہے ہیں تاکہ موجودہ بجلی بحران پر قابو پایا جا سکے۔