فاٹا ،ذہنی امراض میں اضافہ تشویشناک ہے ،یوسف لالہ

فاٹا ،ذہنی امراض میں اضافہ تشویشناک ہے ،یوسف لالہ

  

پاراچنا(نمائندہ پاکستان )!سماجی رہنما میڈم مینہ گبینہ اور یوسف لالا نے کہا ہے کہ فاٹا میں بد امنی کی وجہ سے ذہنی امراض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس مرض پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت اور دیگر اداروں کو اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔بریلئینٹ کالج پاراچنار میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما مینہ گبینہ ، یوسف لالا ، سماجی رہنما شاہد کاظمی ، چئیر مین پاراچنار پریس کلب علی افضل افضال کہ فاٹا میں بد امنی کے واقعات اور سہولیات کی کمی کی وجہ سے ذہنی امراض روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور ذہنی امراض پر قابو پانے اور مریضوں کے علاج کے مناسب سہولیات بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے ذہنی امراض میں مبتلا افراد اور ان کے رشتہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔سماجی رہنما مینہ گبینہ نے بریلیئنٹ کالج پاراچنار میں کالج کے طالبات کو ذہنی صحت کے حوالے سے معلومات فراہم کی اور طالبات کو ذہنی تناو سے چھٹکارہ پانے کیلئے سانسوں کی مشقیں بھی سکھائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -