پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی، طیارے کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی، طیارے کی لاہور ایئر پورٹ پر ...
پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی، طیارے کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی ،طیارے کو ہنگامی طور پر لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ایئر لائن کا طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا،پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 سیالکوٹ سے ریاض جا رہی تھی کہ دوران پرواز طیارے کاایک انجن فیل ہو گیا اور کارگو پوریشن میں آگ بھڑک اٹھی جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر لاہور ایئر پورٹ اتار لیا گیا ، امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا اور تمام مسافروں کو باحفاظت اتار لیاگیا،طیارے میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

ادھرقومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سے ریاض جانے والے طیارے میں آگ نہیں لگی تھی،پی آئی اے کی پرواز پی کے 755 کے کاکپٹ میں دھوئیں کی نشاندہی ہوئی تھی،جس پر طیارے کو باحفاظت لاہور ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے،متاثرہ طیارے کے مسافر لاہور ائیرپورٹ کے لاو¿نج میں ہیں،ساڑھے گیارہ بجے متاثرہ طیارے کے مسافروں کو ریاض کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیاں جائز ،مجھ پردباؤبڑھانے کیلئے کیسزبنائے گئے ،نوازشریف نے 300ارب کاجواب نہیں دیااس لئے ان کونکالاگیا: عمران خان

مزید :

لاہور -اہم خبریں -