الیکشن کمیشن کا ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی نظر ثانی اور تصدیقی مہم شروع کرنے کیلئے شماریات بلاکس کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نظر ثانی کی مہم رواں سال نومبر سے اپریل 2018 تک جاری رہے گی، گھر گھر تصدیق اور نئے ووٹرز کے اندراج پر ایک ارب روپے خرچ ہوں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -