پشاور،ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 2 مریض دم توڑ گئے،تعداد52 ہو گئی

پشاور،ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 2 مریض دم توڑ گئے،تعداد52 ہو گئی
پشاور،ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، مزید 2 مریض دم توڑ گئے،تعداد52 ہو گئی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں ڈینگی سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے،ہلاکتوں کی تعداد52 ہو گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،آج بھی مزید 2 مریض ڈینگی وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد52 ہو گئی جبکہ مزید 121 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں اب بھی ہزاروں مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور مزید افرادمیں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو رہی ہے جبکہ حکومت مرض پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

مزید پڑھیں:۔نیب نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کو گرفتار کر لیا

مزید :

پشاور -اہم خبریں -