اسلام آباد،قائداعظم یونیورسٹی میں حالات بدستور کشیدہ،جامعہ مزید ایک روز کیلئے بند

اسلام آباد،قائداعظم یونیورسٹی میں حالات بدستور کشیدہ،جامعہ مزید ایک روز ...
اسلام آباد،قائداعظم یونیورسٹی میں حالات بدستور کشیدہ،جامعہ مزید ایک روز کیلئے بند

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائداعظم یونیورسٹی میں حالات بدستورکشیدہ ہونے پر جامعہ کو مزیدایک روزکےلئے بندکر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی کے گارڈز اور طلبا کے درمیان اس وقت جھگڑا ہوا جب نشے میں دھت طلباءنے گاڑی یونیورسٹی کے گیٹ سے ٹکرا دی تھی،گارڈز کے روکنے پر طلبا کوگارڈز کو تشدد کانشانہ بنایا تھا جس پر یونیورسٹی انتطامیہ کی جانب سے 12 طلباءکیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا،جامعہ میں تدریسی عمل گزشتہ 7 روز سے معطل ہے،وزیرتعلیم بلیغ الرحمان نے چیف کمشنراسلام آبادسے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میںاحتجاج ختم نہ کرنے پرطاقت کے استعمال پربھی غورکیا گیا،اس موقع پر بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ طلباکااحتجاج ختم کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:۔غلطی سے سرحد پار کرنے والی مقبوضہ کشمیر کی خاتون بھارتی حکام کے حوالے:آئی ایس پی آر

مزید :

اسلام آباد -