پسند کی شادی، فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے

پسند کی شادی، فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے
پسند کی شادی، فائرنگ سے زخمی ہونیوالے 2افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پسند کی شادی کی رنجش پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالے دونوں افراد زیر علاج رہنے کے دوران دم توڑ گئے، نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ فیروزوالا کے علاقہ میں پسند کی شادی کی رنجش پر سمیرا کے بھائی یاسر نے اپنے دو ساتھیوں اشفاق اور ایاز کے ساتھ ملکر اپنے بہنوئی عبداللہ کے بھائی بلاول کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

اس دوران یاسر بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہو گیا تھا، تاہم دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دونوں کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ فائرنگ کرنیوالے باقی دو ملزمان اشفاق اور ایاز پہلے سے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔

بھارتی بحریہ کا اہلکار جنس تبدیل کروا کر عورت بن گیا ،نوکری سے فارغ کر دیا گیا

مزید :

گوجرانوالہ -