بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ میں ...
 بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق لیاقت باغ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو پر حملے کے وقت دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکن کی بیوہ نے سپریم کورٹ میں سی پی او سعود عزیز اورایس پی خرم شہزاد کی رہائی کو چیلنج کردیا ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کو ضمانت پر رہا کرد یا ہے ،ہائیکورٹ کافیصلہ قانون اور حقائق کے مطابق نہیں ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -