حساس ادارے کا سٹیل مل کا دورہ ایک بار پھر ملتوی
کراچی (ویب ڈیسک)انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی)کے وفد کا سٹیل مل کا دورہ ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے, یہ انکشاف روزنامہ دنیا نے کیا ہے۔ واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق حساس ادارے کے چودہ رکنی وفد نے آج سٹیل مل کا دورہ کرنا تھا جہاں وفد کو ادارے کے تکنیکی معاملات اور سکیورٹی کے امور سے متعلق بریفنگ دی جانی تھی۔سٹیل مل کے ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ آئی ایس آئی حکام کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ 11اکتوبر کا مجوزہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔