رجسٹرار احتساب عدالت کو ہٹا دیا گیا

رجسٹرار احتساب عدالت کو ہٹا دیا گیا
رجسٹرار احتساب عدالت کو ہٹا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن ) دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کو پروٹوکول نہ دینے اور مبینہ طور پر خفیہ ملاقاتوں کے الزامات پر رجسٹرار احتساب عدالت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔معتبر ذرائع کے مطابق رجسٹرار احتساب عدالت خالد بھٹی کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے وہ بطور قائم مقام رجسٹرار احتساب عدالت خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔

اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی احتساب عدالت میں پیشوں کے دوران مبینہ طور پر خفیہ ملاقاتیں کرنے اور کروانے کے الزامات پر انہیں عہدے سے ہٹا یا گیا۔ عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے آن لائن کے رابطے پر بات کرنے سے گریز کیا گیا۔ واضح رہے رجسٹرار احتساب عدالت مشتاق قریشی کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالد بھٹی کو رجسٹرار احتساب عدالت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

مودی شادی کیلئے 50 کروڑ لے لیں‘ ایک ماہ سے دھرنا دئیے بیٹھی خاتون کی پیشکش

مزید :

اسلام آباد -