آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اورسلامتی سے متعلق سیمینارآج ہو گا،آرمی چیف خصوصی خطاب کریں گے

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اورسلامتی سے متعلق سیمینارآج ہو گا،آرمی ...
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اورسلامتی سے متعلق سیمینارآج ہو گا،آرمی چیف خصوصی خطاب کریں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام معیشت اورسلامتی سے متعلق ایک روزہ سیمینارآج ہو گا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خصوصی خطاب کریں گے ،آئی ایس پی آر کے مطابق معیشت اور سلامتی سے متعلق سیمینار آج ہو گاجو ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ،سیمینار میں پاکستان بھر سے تاجربرادری بڑی تعداد میں شرکت کرے گی ،جبکہ ڈی جی ایف ڈبلیو اولیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ،سینٹر مشاہد حسین سید،ڈاکٹر اشفاق حسن اور ڈاکٹر فرخ سلیم بھی خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ یہ سیمینار 31 اگست کو شیڈول تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث موخر کر دیا گیاتھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -