کیپٹن صفدر نے اپنے سسر نواز شریف کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، صبح صبح جا کر ” مجھے کیوں نکالا“ کا ایسا جواب ڈھونڈ لائے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

کیپٹن صفدر نے اپنے سسر نواز شریف کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، صبح صبح جا کر ” ...
کیپٹن صفدر نے اپنے سسر نواز شریف کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، صبح صبح جا کر ” مجھے کیوں نکالا“ کا ایسا جواب ڈھونڈ لائے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جب سے نا اہل کیا گیا ہے وہ ہر جلسے اور تقریب میں ایک ہی سوال پوچھتے ہیں ” مجھے کیوں نکالا“ ، لیکن اب ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر صبح صبح ہی اپنے سسر کے سوال کا جواب ڈھونڈ لائے ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے فیس بک پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہزارہ موٹروے پر کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے یہ ویڈیو خاص اپنے سسر میاں نواز شریف کیلئے بنائی ہے ۔ انہوں نے موٹروے پر آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میاں نواز شریف کے اس سوال کا جواب ڈھونڈنے آئے ہیں جو وہ گوجرانوالہ میں پوچھ رہے تھے کہ ” مجھے کیوں نکالا“۔

کیپٹن صفدر کی نعرے لگاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی، کس کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں؟ دیکھ کر نواز شریف کی بھی پریشانی کی حد نہ رہے گی

کیپٹن صفدر نے سڑک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا وہ آج یہ فلم میاں نواز شریف کو دکھائیں گے اور بتائیں گے کہ ان کا یہ قصور ہے اور اسی وجہ سے انہیں نکالا گیا ہے۔’آپ پاکستان کو جب آگے لے کر جا رہے ہوتے ہیں تو آپ کو گھر بھیج دیا جاتا ہے، نواز شریف صاحب آپ کئی بار آئیں گے اور کئی بار گھر جائیں گے لیکن اس ترقی کو رکنے مت دینا آپ پاکستان کی آخری امید ہیں‘۔

ویڈیو دیکھیں

مزید :

اسلام آباد -