تحریک انصاف فرانس انٹرا پارٹی الیکشنز نئے پینل کا انتخاب

تحریک انصاف فرانس انٹرا پارٹی الیکشنز نئے پینل کا انتخاب
تحریک انصاف فرانس انٹرا پارٹی الیکشنز نئے پینل کا انتخاب

  

پیرس(آصفہ ہاشمی سے )تحریک انصاف فرانس کے انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے ایک اہم جنرل اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پر کافی تعداد میں نئے ممبران نے بھی تحریک انصاف فرانس میں شمولیت اختیار کی جن کو تمام ممبران نے پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ۔

انٹر پارٹی الیکشنز کے حوالے سے پینل کا چناؤ بھی کیا گیا جس میں تمام ممبران نے حق رائے دہی استمعال کرتے ھوئے پارٹی کے الیکشنز قوانین کے مطابق چاروں عہدوں کے لیے صدر میاں ذوالفقار جتالہ،نائب صدر افضال ڈھل،جنرل سیکرٹری،اصغر برہان،سیکرٹری انفارمیشن آصفہ ہاشمی کو منتخب کیا گیا ۔

اس موقع پر کوارڈینٹر تحریک انصاف فرانس چودھری گلزار لنگڑیال نے تمام ممبران کو بتایا کہ ممبرشپ ختم ہونے کی تاریخ پندرہ اکتوبر ہے اور انتخابی عمل اگلے ماہ نومبر میں اختتام پذیر ہو گا ،انہوں نے تمام امیدواروں اور پینلز کے لے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -