نیب نے حسن اور حسین کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغاز کردیا،گھروں پر نوٹسز چسپاں

نیب نے حسن اور حسین کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغاز کردیا،گھروں پر ...
نیب نے حسن اور حسین کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغاز کردیا،گھروں پر نوٹسز چسپاں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب حکام نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین کو اشتہاری قرارد ینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ،نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے حسن اور حسین کو عدم پیشی پر اشتہاری قرار دینے کا حکم دیا تھا جس پر نیب نے عملدرآمد شروع کر دیا ہے، احتساب عدالت اوران کی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کر دیئے ہیں جبکہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے ان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کئے جائیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملزموں کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے 30 روز کا وقت دیا گیا ہے اس دوران اخبارات میں ان کے اشتہارات بھی دیئے جائیں گے اگر حسن اور حسین 30 روز کے اندر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جائیں گے اور ان کی جائیداد کی کارروائی پر بھی عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔کیپٹن صفدر نے اپنے سسر نواز شریف کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، صبح صبح جا کر ” مجھے کیوں نکالا“ کا ایسا جواب ڈھونڈ لائے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -