پی آئی اے کے ملکی و غیر ملکی اداروں کے 350 ارب روپے کے نادہندہ ہونے کا انکشاف

پی آئی اے کے ملکی و غیر ملکی اداروں کے 350 ارب روپے کے نادہندہ ہونے کا انکشاف
پی آئی اے کے ملکی و غیر ملکی اداروں کے 350 ارب روپے کے نادہندہ ہونے کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کے ملکی اور غیر ملکی اداروں کے 350 ارب روپے کے نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کے ذمے غیر ملکی اداروں کے71 ارب 43 کروڑروپے واجب الادا ہیں جبکہ قومی ایئر لائن نے ملکی ادارواں کے بھی 285 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔پاکستان کی فلیگ کیریئر ایئر لائن نے غیر ملکی اداروں کے طویل المعیاد فنانسنگ کی مد میں 33 ارب 34 کروڑ اور کم مدتی قرضوں کی مد میں غیر ملکی اداروں کے 16 ارب 65 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

کیپٹن صفدر نے اپنے سسر نواز شریف کی سب سے بڑی مشکل حل کردی، صبح صبح جا کر ” مجھے کیوں نکالا“ کا ایسا جواب ڈھونڈ لائے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پی آئی اے کی دستاویزات کے مطابق پی آئی اے نے غیر ملکی اداروں کے طویل المیعاد فنانسنگ کی معاہدے بھی کر رکھے ہیں جن کی مد میں 52 ارب 95 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -