حضرت علیؓ کے گھر چکّی کو کسی کی مدد کے بغیر چلتے دیکھا تو صحابیؓ نے یہ انہونی بات رسول کریم ﷺ سے بیان کی ،جواب میں آپﷺ نے ایک ایسی بات ارشادفرمائی کہ جسے جان کر قیامت تک آل محمد ﷺ اس پر فخر کرتی رہے گی

حضرت علیؓ کے گھر چکّی کو کسی کی مدد کے بغیر چلتے دیکھا تو صحابیؓ نے یہ انہونی ...
حضرت علیؓ کے گھر چکّی کو کسی کی مدد کے بغیر چلتے دیکھا تو صحابیؓ نے یہ انہونی بات رسول کریم ﷺ سے بیان کی ،جواب میں آپﷺ نے ایک ایسی بات ارشادفرمائی کہ جسے جان کر قیامت تک آل محمد ﷺ اس پر فخر کرتی رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے مجھے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلانے کے لیے ان کے مکان پر بھیجا تو میں نے وہاں یہ دیکھا کہ ان کے گھر میں چکی بغیر کسی چلانے والے کے خود بخود چل رہی ہے۔

جب میں نے بارگاہ رسالتﷺ میں اس عجیب کرامت کا تذکرہ کیا تو حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ اے ابو ذرؓ اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے بھی ہیں جو زمین میں سیر کرتے رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان فرشتوں کی یہ بھی ڈیوٹی فرما دی ہے کہ وہ میری آل کی امدادواعانت کرتے رہیں‘‘

مزید :

روشن کرنیں -