سکول کے یہ بچے دھاڑیں مار مار کر کیوں رو رہے ہیں؟ وجہ ایسی شاندار کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی فرط جذبات سے نم ہو جائیں گی

سکول کے یہ بچے دھاڑیں مار مار کر کیوں رو رہے ہیں؟ وجہ ایسی شاندار کہ جان کر آپ ...
سکول کے یہ بچے دھاڑیں مار مار کر کیوں رو رہے ہیں؟ وجہ ایسی شاندار کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی فرط جذبات سے نم ہو جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور جس قوم کو اچھے استاد نصیب ہو جائیں ان کی قسمت کھل جاتی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس قوم کو پچھاڑ نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کو لیبیا، عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا ہے: شیخ رشید
اساتذہ کی خوب عزت ہوا کرتی تھی حتیٰ کہ والدین اساتذہ کو یہاں تک اجازت دیدیتے تھے کہ ”کھال آپ رکھ لیجئے گا، ہڈیاں ہمیں دیدیجئے گا۔“ لیکن وہ استاد ہی ایسے تھے جو تشدد سے نہیں بلکہ پیار سے بچوں تقدیریں بدلنا جانتے تھے۔
آج کل نہ تو طلبہ اساتذہ کی عزت کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں نوکریاں دینے والی حکومتیں جو احتجاجی اساتذہ کی بھی ایسی ”دھلائی“ کرتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتا ہے۔

ایسے میں کوئی ایسا استاد مل جانا جسے بچے والہانہ محبت کرتے ہوں اور وہ بھی ایسی کہ ان کے سکول چھوڑ کر جانے پر دھاڑیں مار مار کر رونے لگیں تو یہ بڑی خوش نصیبی کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔محکمہ ایکسائز نے ابرارالحق کی گاڑی پر لگی ’’گاما جٹ‘‘ نمبر پلیٹ اتروا دی
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک استاد سکول چھوڑ کر دوسرے سکول جانے لگا اور اس کی خبر بچوں تک پہنچی تو سب ہی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ بچوں یہ والہانہ محبت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوئی اور ثابت ہوا کہ بچے پیار کے بھوکے ہوتے ہیں اور اچھا استاد ہمیشہ سب کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -