آئی بی کے مبینہ خط کا معاملہ ختم ، حکومت اے آروائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرے: ریاض پیرزادہ

آئی بی کے مبینہ خط کا معاملہ ختم ، حکومت اے آروائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ ...
آئی بی کے مبینہ خط کا معاملہ ختم ، حکومت اے آروائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرے: ریاض پیرزادہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آئی بی کے مبینہ خط کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اس لیے حکومت اے آروائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے معاملہ کلیئر کردیا ہے جس کے بعد آئی بی کی مبینہ فہرست کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اور وزیر اعظم کے بیان کے بعد احتجاج کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی کے لیٹر کو جعلی سمجھا جائے جبکہ حکومت میڈیا ہاﺅس کے خلاف کارروائی نہ کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آئی بی کا خط، پارلیمنٹ لابی میں دو لیگی ارکان رانا حیات، اسد الرحمان گتھم گتھا

واضح رہے کہ کچھ روز پہلے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف نے ایک لیٹر دکھایا تھا جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ انٹیلی جنس بیورو (آئی بی ) کی طرف سے وزیر اعظم کو لکھا گیا ہے جس میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ وزرا سمیت 37 ارکان اسمبلی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ممبران اسمبلی کو بدنام کرنے کے لئے آئی بی کے جعلی خط کا سہارا لیا گیا ، حقائق سامنے لانا ضروری ہے: وزیر اعظم

ریاض پیرزادہ نے یہ فہرست سامنے آنے کے بعد قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کرتے ہوئے واک آﺅٹ کیا تھا جبکہ یہ لیٹر منظر عام پر لانے والے اینکر پرسن کو خراج تحسین بھی پیش کیا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -