مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماﺅں اور وکلاءکا نواز شریف کو آئندہ سماعت پر احتساب عدالت حاضر ہونے کا مشورہ
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور وکلاءنے آئندہ پیشی پر احتساب عدالت حاضر ہونے کا مشورہ دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ وہ جمعرات کو وطن واپس آئیں اور جمعہ کو احتساب عدالت پیش ہوجائیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور وکلاءنے احتساب عدالت میں آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری طرف بیگم کلثوم نواز کی اب کیمو تھراپی شروع ہوچکی ہے اور ان کی صحت بہتر ہورہی ہے۔ پارٹی رہنماﺅں نے نوازشریف کو کہا ہے کہ وہ ہر حال میں جمعرات تک وطن واپس آئیں اور جمعہ کو احتساب عدالت پیش ہو جائیں۔