چھرا مار کو پکڑنے کیلئے تعینات اضافی پولیس کا خوف، جرائم پیشہ افراد نے گلستان جوہر سے منہ موڑ لیا

چھرا مار کو پکڑنے کیلئے تعینات اضافی پولیس کا خوف، جرائم پیشہ افراد نے ...
چھرا مار کو پکڑنے کیلئے تعینات اضافی پولیس کا خوف، جرائم پیشہ افراد نے گلستان جوہر سے منہ موڑ لیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چھرا مار کی کارروائیوںکے باعث جہاں عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہے وہیں جرائم پیشہ عناصر بھی خوف کا شکار ہیں اور انہوں نے گلستان جوہر کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پولیس اور سی پی ایل سی نے گلستان جوہر میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق مذکورہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں میں 90 فیصد کمی آگئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں میں کمی کی بڑی وجہ چھرا مار کو پکڑنے کیلئے پولیس اہلکاروں کا بڑی تعداد میں گلستان جوہر میں موجود ہونا بتایا جاتا ہے۔

آئی بی کے مبینہ خط کا معاملہ ختم ، حکومت اے آروائی نیوز کے خلاف کارروائی نہ کرے: ریاض پیرزادہ

گلستان جوہر میں پولیس کی نفری بڑھنے کے باعث جرائم پیشہ عناصر نے گلستان جوہر کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ رواں ماہ گلستان جوہر سے صرف 7 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینے جانے کے واقعات پیش آئے جبکہ 7 لوگوں کو موبائل فونز سے محروم کیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ 10 روز میں گلشن اقبال سے 18 گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری کی گئی ہیں۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -