عمران خا ن اور جہانگیر ترین پرالزامات ثابت نہیں ہو سکتے ،نئے چیئرمین شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز پر جلد سے جلد کام کریں،نعیم الحق

عمران خا ن اور جہانگیر ترین پرالزامات ثابت نہیں ہو سکتے ،نئے چیئرمین شریف ...
عمران خا ن اور جہانگیر ترین پرالزامات ثابت نہیں ہو سکتے ،نئے چیئرمین شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز پر جلد سے جلد کام کریں،نعیم الحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق نے کہا کہ عمران خا ن اور جہانگیر ترین پر لگائے گئے الزامات کبھی ثابت نہیں ہو سکتے ،ہمارا چیئرمین نیب سے مطالبہ ہے کہ نیب ریفرنسز پر جلد سے جلد کام کیا جائے تاکہ شریف خاندان کےخلاف ریفرنسز جلد انجام کو پہنچیں ،سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہاکہ سیف الرحمان کا قطری کمپنی کے ساتھ کمیشن طے ہو گیا ، نئے چیئرمین نیب قطری حکومت کو خط لکھیں اورتحقیقات کریں کہ سیف الرحمان کا قطر سے کیا کمیشن طے ہے ، امید ہے کہ نیب کی عدالتیں اپنی کارروائیاں تیز کریں گی ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک مجرم روزانہ وزارت خزانہ جا کر اہم عہدے پر بیٹھتا ہے اس کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہئے ،گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ پاکستان میں روزانہ کتنے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:۔عمران خان ،جہانگیر ترین نا اہلی کیسز اگلے ہفتے ردی کی ٹوکری میں ہوں گے، کیپٹن صفدر کی تقریر جھنڈے کے سفید حصے پر حملہ تھا: فواد چوہدری

مزید :

قومی -