”ارے واہ! اب تو میں۔۔۔“ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے شاہ سلمان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی تو انہوں نے ایسا ”لطیفہ“ چھوڑا کہ پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا، شاہ سلمان کا یہ روپ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

”ارے واہ! اب تو میں۔۔۔“ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے شاہ سلمان کو ڈاکٹریٹ کی ...
”ارے واہ! اب تو میں۔۔۔“ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے شاہ سلمان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی تو انہوں نے ایسا ”لطیفہ“ چھوڑا کہ پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا، شاہ سلمان کا یہ روپ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے گی

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان یوں تو بڑے سنجیدہ سمجھے جاتے ہیں مگر حس مزاح ان میں بھی پائی جاتی ہے جس کا انکشاف روس میں اس وقت ہوا جب انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔محکمہ ایکسائز نے ابرارالحق کی گاڑی پر لگی ’’گاما جٹ‘‘ نمبر پلیٹ اتروا دی

روس کی وزارت خارجہ کے تحت چلنے والی ماسکو سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزاز ڈگری دی گئی جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر اس کی تائید کی۔ انہیں یہ ڈگری دنیا میں قیام امن میں کردار ادا کرنے اور روس اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر پیش کی گئی۔

روس کے وزیر تعلیم کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب میں سعودی فرمانروا اور ان کے رفقاءکے علاوہ روسی حکام نے بھی شرکت کی اور جب شاہ سلمان کو ڈگری پیش کی گئی تو شاہ سلمان نے بے اختیار کہا ”اب میں ڈاکٹر سلمان ہوں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کو لیبیا، عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا ہے: شیخ رشید

ان کے اس فقرے پر جہاں حاضرین خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوئے تو وہیں ہال تالیوں اور قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -