”تمہارا پہلا چیلنج ہے کہ۔۔۔“ ایک ’شیخ‘ بھی بلیو وہیل گیم کے ہتھے چڑھ گیا، پہلا چیلنج ہی ایسا مل گیا کہ دم دبا کر بھاگ نکلا، یہ کون سا چیلنج تھا؟ جان کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں بلیو وہیل گیم نے اپنی دہشت پھیلائی اور کئی ملکوں کے مبینہ طور پر اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔
ہمسایہ ملک بھارت بھی اس کے عتاب سے نہ بچ سکا جبکہ پاکستان میں بھی دو، چار ایسے افراد سامنے آئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ بلیو وہیل گیم کھیل رہے تھے اور ان میں لڑکیاں بھی شامل تھیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گیم کو لے کر جس قدر مزاحیہ ویڈیوز اور تصاویر پاکستانیوں نے بنائی ہیں، کوئی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکا اور اب اس سے متعلق سب سے دلچسپ اور مزیدار ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔
اس ویڈیو میں واٹس ایپ پر ہونے والی ”لائیو چیٹ“ دکھائی جا رہی ہے جس میں بلیو وہیل گیم کا جعلی ”ایڈمن“ ایک شیخ کو چیلنج دیتا ہے اور وہ دم دبا کر بھاگ نکلتا ہے۔ مزاح کی غرض سے بنائی گئی یہ چیٹ کچھ اس طرح شروع ہوتی ہے۔
ایڈمن: ہیلو شامی، کیا تم اپنے پہلے چیلنج کیلئے تیار ہو؟
شامی: ہاں، میں تیار ہوں
ایڈمن: اچھا مجھے بتاﺅ، تمہاری ذات کیا ہے؟
شامی: ذات ؟؟؟
ایڈمن: ہاں
شامی: بڑے فخر کیساتھ بتاتے ہوئے ”ہم شیخ ہوتے ہیں“
ایڈمن: تمہارا پہلا چیلنج، اپنے دوستوں کو کھانا کھلاﺅ
ایڈمن: ہیلو۔۔۔! کیا تم مجھے سن سکتے ہو؟
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے اور اسے دھڑا دھڑ شیئر کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ اگر یہ ویڈیو بلیو وہیل گیم کے ”اصلی“ ایڈمنز تک پہنچ گئی تو وہ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔