فاٹا میں پولیس ایکٹ نافد کرنے کے باوجود کے پی میں ضم نہیں کیا جا رہا ،عائشہ گلالئی

فاٹا میں پولیس ایکٹ نافد کرنے کے باوجود کے پی میں ضم نہیں کیا جا رہا ،عائشہ ...
فاٹا میں پولیس ایکٹ نافد کرنے کے باوجود کے پی میں ضم نہیں کیا جا رہا ،عائشہ گلالئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا کہ فاٹا غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے ،ایک طرف فاٹا میں پولیس ایکٹ نافذ کردیا گیا تودوسری طرف فاٹا کو ضم نہیں کیاجارہا،پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کاکہناتھا کہ میں فاٹا ریفارمز کا 2007 سے حصہ رہی ہوں،فاٹا غربت اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اورکوئی لوکل گورنمنٹ سسٹم نہیں ہے،فاٹا کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ فاٹا غیر یقینی صورتحال میں ہے،فاٹاانضمام سے کے پی کو اربوں روپے ملیں گے ،انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں میں خواتین کا احترام نہیں،ہمیں خواتین کو احترام دینا سیکھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:۔فاٹا کے کے پی میں انضمام پر کوئی جھگڑا نہیں،قبائل کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کیلئے ان سے پوچھا جائے،مولانا فضل الرحمان

مزید :

اسلام آباد -