قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی اور محمود خان اچکزئی میں تکرار،اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی اور محمود خان اچکزئی میں تکرار،اجلاس غیر ...
قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی اور محمود خان اچکزئی میں تکرار،اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی اور محمود خان اچکزئی میں ہونے والی بحث و تکرار کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا کے حوالے سے بحث کے دوران شاہ محمود قریشی نے ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی سے بولنے کا وقت مانگا لیکن انہوں نے مائیک محمود خان اچکزئی کو دے دیا ۔ جس پر پی ٹی آئی ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شور شرابا شروع کردیا۔

فاٹا کے کے پی میں انضمام پر کوئی جھگڑا نہیں،قبائل کے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کیلئے ان سے پوچھا جائے،مولانا فضل الرحمان

پی ٹی آئی ارکان کے ہنگامے پر محمود اچکزئی بھی غصے میں آگئے اور کہا ’اس طرح کا رویہ نہیں چلے گا، اگر مجھے بات نہ کرنے دی گئی تو کوئی بھی بات نہیں کرے گا‘۔ ماحول میں بڑھتی ہوئی گرمی دیکھ کر ڈپٹی سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -