شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ...
شہر قائد میں گرمی کی شدید لہر اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہرقائد میںگرمی کی شدید لہر جاری ہے ،درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ گیا ،دوسری جانب غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بھی سلسلہ جاری جس کے باعث شہری دہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو سے گرمی کی شدت برقرار ہے

شہرقائد میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث موسم آج بھی گرم اورخشک ہے، ماہرین نے آج پارہ 41 ڈگری جب کہ ہیٹ انڈیکس 47 ڈگری تک پہنچے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے فنی خرابیوں کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بڑھادی گئی ہے، کئی علاقوں میں 12،12 گھنٹوں سے بجلی بند ہے جس نے گرمی کے ستائے لوگوں کو تڑپاکر رکھ دیا ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بعض علاقوں میں پانی کا بحران بھی پیدا کردیا ہے۔

مزید :

کراچی -