اسحاق ڈار کی فرد جرم عائد کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسحاق ڈار کی فرد جرم عائد کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسحاق ڈار کی فرد جرم عائد کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فرد جرم عائد کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ میں احتساب عدالت کی فرد جرم عائد کے خلاف درخواست دائر کر دی ،اسحاق ڈار کی جانب سے خواجہ حارث اور عاصم حفیظ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست میں وفاقی وزیر کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ قانون کے مطابق فرد جرم عائد کرنے کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ احتساب عدالت نے ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کے 2 دن بعد فرد جرم عائد کر دی،لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ نیب کورٹ کا فرد جرم عائد کرنے کا حکم نامہ معطل کیا جائے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

اسلام آباد -