مولانا فضل الرحمان جان لیں ،فاٹا کی ڈیڑھ کروڑ عوام انضمام چاہتی ہے :شاہ محمود قریشی

مولانا فضل الرحمان جان لیں ،فاٹا کی ڈیڑھ کروڑ عوام انضمام چاہتی ہے :شاہ محمود ...
مولانا فضل الرحمان جان لیں ،فاٹا کی ڈیڑھ کروڑ عوام انضمام چاہتی ہے :شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے، ن لیگ ہوش کے ناخن لے اور ماضی کی غلطیوں کو نہ دھرائے، مولانا فضل الرحمان جان لیں فاٹا کی ڈیڑھ کروڑعوام انضمام چاہتی ہے، فاٹا کے لوگوں کو پشاور ہائیکورٹ زیادہ سہولت مند ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارلیمنٹ سپریم ہے یا چند افراد کا جرگہ اہمیت رکھتا ہے؟، یہ معاملے کو لٹکانے کا ایک اور انداز ہے، وزیراعظم اپنی کابینہ کے موقف پر عمل کریں۔ ان کا کہنا تھا فضل الرحمان نے کہا ہم نے اجتماعی گناہ کیا لیکن ہم اس گناہ میں شامل نہیں تھے، فضل الرحمان نے بل کے حق میں ووٹ دیا، ہم نے بل منظور نہیں کیا۔

مزید :

اسلام آباد -