سٹی کورٹ نے مجرم کو انوکھی سزا سنا دی ،ہر جمعے مزار قائد پر حفاظتی تدبیر سے متعلق پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا ہونا پڑے گا

سٹی کورٹ نے مجرم کو انوکھی سزا سنا دی ،ہر جمعے مزار قائد پر حفاظتی تدبیر سے ...
سٹی کورٹ نے مجرم کو انوکھی سزا سنا دی ،ہر جمعے مزار قائد پر حفاظتی تدبیر سے متعلق پلے کارڈ اٹھا کر کھڑا ہونا پڑے گا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں مقامی عدالت نے انوکھی سزا سنا دی جس کے مطابق مجرم کو ہر جمعے حفاظتی تدبیر کا پلے کارڈ اٹھائے مزار قائد پر دو گھنٹے کھڑے ہونا ہو گا ۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ کے جج نے سابق صدر پرویز مشرف کے قافلے میں شامل پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ مجرم کو ایک سال تک ہر جمعے دو گھنٹے مزار قائد کے آگے پلے کارڈ اٹھا کر کھڑے ہونا ہو گا ،پلے کارڈ پر یہ بات درج ہو گی ”احتیاط کیجیے لا پرواہی سے گاڑی چلانا جان لیوا ہے“۔واضح رہے کہ مجرم نے 2015میں پرویز مشرف کے قافلے میں شامل پولیس اہلکار کو گاڑی کی ٹکر مار دی تھی ۔

مزید :

کراچی -