اپنے گھر کو درست کرنے کے موقف پر قائم ہوں :خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپنے گھر کو درست کرنے کے موقف پر قائم ہوں ،اپنے گھر میں مسئلہ نہیں تھا تو نیشنل ایکشن پلان کیوں بنا یا ؟۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے پاکستانی موقف تسلیم کیا ہے ،بھارت کے افغانستان میں کردار پر تحفظات بھی تسلیم کیے گئے ،پاکستان نے افغان مسئلہ سیاسی طور پر حل کرنے کی تجویز دی ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے کہا ہے ہمیں محفوظ پنا ہ گاہوں کی نشاندہی کریں ۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی تاریخ میں اکتوبر بھاری رہا ہے ،حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کسی اور سے نہیں عوام سے لینا ہے ۔