ہندو انتہا پسندی عروج پر،برا گانا گانے پربھارتی فوک گلوکار عماد خان کو قتل کر دیا گیا

ہندو انتہا پسندی عروج پر،برا گانا گانے پربھارتی فوک گلوکار عماد خان کو قتل ...
ہندو انتہا پسندی عروج پر،برا گانا گانے پربھارتی فوک گلوکار عماد خان کو قتل کر دیا گیا

  

نئی دہلی (آن لائن)برا گانا گانے پر فوک گلوکار عماد خان کو جسلیمر میں قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رامیش نامی آدمی نے نوراتری کے موقع پر دیوی دیوتاں کو خوش کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں 45سالہ فوک گلوکار عماد خان کو ایک مذہبی گیت گانے کے لیے بلایا مگر عماد خان اس گیت کو بہتر انداز میں گا نہیں سکے اور رامیش بھی تقریب کا مقصد حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کا سارے کا سارا ملبہ عماد خان کی بری گائیکی پر ڈال دیا گیا ۔اسی تقریب کی رات رامیش نے عماد خان کو اسکے گھر سے اغوا کیا اور اسکو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا ۔قتل کرنے کے بعد عماد خان کی لاش کو اسکے گھر کے باہر چھوڑ دیا گیا۔خاندان کو دھمکایا گیا کہ اگر انہوں نے قاتلوں کے خلاف کسی قسم کی قانونی کاروائی کا آغاز کیا تو اسکے بدترین نتائج بر آمد ہوں گے ۔عماد خان کے بھائی نے الزام عائد کی کہ اعلی ذات کے ہندں نے انکے خاندان کو فوری طور پر گاں چھوڑنے کے لیے کہا۔جس کے بعد متاثرہ خاندان نے قریبی گاں میں پناہ لے لی ۔پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم رامیش کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید :

تفریح -